جناب ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ صاحب ملاکنڈ لیویز حامد الرحمان ،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ,درگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویزکے جاری ٖڈرگ فری ملاکنڈ اپریشن کے سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محب اللہ خا ن اور پوسٹ کمانڈر تھانہ بٹ خیلہ صوبیدار نیک الرحمان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رحمان شاہ ولد مکرم شاہ سکنہ محلہ بہادرآباد بٹ خیلہ کے قبضہ سے بمقام پرانہ آڈہ طوطاکان بازار بٹ خیلہ 325 گرام آئس برامد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ بٹ خیلہ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا اسی طرح دوران ایریا گشت ڈیوٹی ملزمان نمبر(1)رحمت علی ولدغنی ودان (2)سمیر محمود روغانی ولد پرویز خان ساکنان شولوی میخ بند سے دوران تلاشی ایک(01) ضرب پستول بمعہ پانچ(05)دانہ کارتوس اور (44) گرام چرس برامد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ بٹ خیلہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔اسی طرح انچارج چوکی نیاز محمد شہید بٹ خیلہ نائب صوبیدار ریاض محمد نے کاروائی کرتے ہوئے دوران موبائل گشت ملزم محمد امین ولد خان ذادہ سکنہ بالا بٹ خیلہ سے دوران تلاشی (133) گرام چرس برامد کر کے ملزم کے خلاف چوکی ہذا کے مراسلے پر تھانہ بٹ خیلہ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔اسی طرح پوسٹ کمانڈ ر تھانہ جہان بخت شہید پل چوکی نائب صوبیدار بخت بلند نے کاروائی کرتے ہوئے دوران ایریا گشت ملزم انعام اللہ ولد حاضر جان سکنہ بٹ خیلہ سے دوران تلاشی 45 گرام چرس برامد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ جہان بخت شہید پل چوکی میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
Quick Links
About Government
Important Links