جناب ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ صاحب ملاکنڈ لیویز حمید الرحمن ،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ,درگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویزکے جاری ٖڈرگ فری ملاکنڈ اپریشن کے سلسلے میں آج پوسٹ کمانڈر تھانہ بٹ خیلہ صوبیدار نیک الرحمان بمعہ لیویز نفری نے کاروائی کرتے ہوئے بمقام شیل پمپ بازار بٹ خیلہ دوران گشت ڈیوٹی ملزم عرفان اللہ ولد اکرام اللہ ساکن محلہ نو بہار بٹ خیلہ سے دوران تلاشی 843 گرام چرس برامد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ بٹ خیلہ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
اسی طرح تھانہ سخاکوٹ کی نفری نے دوران گشت ڈیوٹی ملزم تحسین اللہ ولد سبز علی سکنہ دوسرہ چارسدہ سے بمقام روندہ روڈ سخاکوٹ تا شیر گڑھ نزد العابد ہوٹل سخاکوٹ دوران تلاشی 45 گرام چرس برامد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ سخاکوٹ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
اسی طرح تھانہ درگئی کی نفری نے دوران گشت ڈیوٹی ملزم عبداللہ ولد ذاکر اللہ سکنہ بیزو خرکی اکرام پور ضلع مردان سے دوران تلاشی 48 گرام چرس برامد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ درگئی میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
Quick Links
About Government
Important Links