ملاکنڈ لیویز کی کاروائی
پریس ریلیز
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمان،اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ، درگئی ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ اینڈ درگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویزکے جاری ڈرگ فری ملاکنڈ اپریشن اوردیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں پوسٹ کمانڈر تھانہ وکیل الرحمن شہید سخاکوٹ اور پوسٹ کمانڈر تھانہ شاہ حسین شہید درگئی نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میںFIR درج رجسٹر ڈکی ہے۔اورملزمان کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر /پرائزمجسٹریٹ درگئی نے حکم جاری کرکےہرتینوں ملزمان /قصابان کوگوشت فی کلوحساب سے زیادہ رقم لینے پر بند بہ حوالات جیل ملاکنڈ کیا گیا۔
اسی طرح پوسٹ کمانڈر تھانہ حسن خان شہید آلہ ڈھنڈ نے چوری مقدمہ میں3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اور پوسٹ کمانڈر تھانہ فضل سبحان شہید نے بدوران گشت ڈیوٹی ملزم سے دوران تلاشی 45گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج رجسٹر ڈکیا ۔
Quick Links
About Government
Important Links