پریس ریلیز
مورخہ 01/01/2025کو عمران عالم سکنہ کوکی خیل جمرود خیبر ایجنسی سے نزد HBLبنک درگئی کسی ملزم/ملزمان نا معلوم نے XLI موٹر کاررجسٹریشن نمبر LEC-6573چوری کر کےمدعی کے رپورٹ پر تھانہ درگئی میں مقدمہ علت نمبر01بجرم 381 APPCدرج رجسٹر کیا گیا۔اسی طرح مورخہ12/01/2025کو الطاف رحمان سکنہ غاورکلے کوپر سے نزد سول ہسپتال درگئی کسی ملزم/ملزمان نامعلوم نے کرولہ موٹر کار رجسٹریشن نمبرLZE-4163چوری کر کے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ درگئی میں مقدمہ علت نمبر30 بجرم 381A PPC درج رجسٹر کیا گیا۔ہر دونوں واقعیات کا جناب ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمان،اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہباز خان اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع اللہ باچہ نے سختی سے نوٹس لیا۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے پوسٹ کمانڈر تھانہ درگئی نورزادہ اور اس کے ٹیم نے دونوں موٹر کاریں اسلام آباد سے برامد کر لی۔جبکہ ایک اورکاروائی میں پوسٹ کمانڈر تھانہ درگئی نے تھانہ نیلور اسلام آباد کو مطلوب موٹر کار از قسم (ٹوڈی) برامد کر لی۔
اسی طرح پوسٹ کمانڈران نے اپنے دائرہ اختیار میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ذیل منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
Quick Links
About Government
Important Links