دوکاندار کو اغوا کر نے کی کوشش ناکام
آج مورخہ 12-12-2024 کو بوقت 14:25بجے بمقام پلوسے بابا درگئی تحصیل درگئی ضلع ملاکنڈ موٹرکار نمبری BGT844سندھ میں پانچ بہ مسلح افراد نے آکر بمقام بالا سے دوکاندار مسمی عاصم گل ولد شعیب گل ساکن شیر گڑھ ضلع مردان کو اسلحہ کی نوک پر اٹھا کر موٹرکار میں بھٹایا وہاں کے لوگوں نے تھانہ درگئی کو اطلاع دی تھانہ درگئی کے پوسٹ کمانڈر شہاب الدین بمعہ لیویز نفری نے نذد سبزی منڈی پلوسے بابا کے روڈ پر ناکہ بندی کرکے ناکہ بندی میں موٹر کار اور اسلحہ سمیت ملزمان نمبر (1) وہاب علی شاہ ولد بخت زئی شاہ نمبر(2) وقار احمد ولد فرمان اللہ نمبر (3) علی حسین ولد اقبال حسین ساکنان نستہ ضلع چارسدہ نمبر (4)صدیق خان ولد اختر گل ساکن نوشہرہ نمبر (5) سید نواب ولد حضرت حسین ساکن جلالہ تحصیل تخت بھائی ضلع مردان گرفتار کر لیا تھانہ درگئی نے ملزمان اپنے تحویل میں لے لیا ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد ایم فور دو عددپستول 30بور اور 324 عدد کارتوس بھی برامد کیگئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ درگئی میں مقدمہ درج رجسٹر ڈ کیا گیا۔
Quick Links
About Government
Important Links