سپاہی محمد وکیل ولد متوکل مورخہ 20 اپریل 1987 کو میر اکبر کلے، قائدآباد تحصیل درگئی ضلع ملاکنڈ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاوں میں حاصل کی۔ مورخہ 26 جون 2009 کو محکمہ ملاکنڈ لیویز میں بھرتی ہوئے، اور دورانِ ملازمت مختلف مقامات پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے رہے۔آپ چوکی گھڑی عثمان خیل میں ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔کہ مورخہ 27اگست 2014کو سپاہی محمد وکیل ودیگر لیویز نفری بدنام زمانہ ڈکیٹ ،منشیات فروش عرف ڈاکو کی گرفتاری کے غرض بمقام ہریانکوٹ چھاپہ زنی کی ۔دوران چھاپہ زنی سپاہی محمد وکیل ملزم کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اُنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے عظیم قربانی دی، جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
Quick Links
About Government
Important Links