ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمان،اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ، درگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویزکے جاری ڈرگ فری ملاکنڈ اپریشن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آج پوسٹ کمانڈر تھانہ آلہ ڈھنڈ نے کاروائی کرتے ہوئےمقدمہ علت نمبر 23جرم381A PPCمیں ملزم سرحد حسین عرف ماماجی ولد ممتاز سکنہ آلہ ڈھنڈ ڈھیری کو گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پر سرقہ شدہ 6عدد موٹرسائیکل برآمد کی ۔اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسی طرح پوسٹ کمانڈر تھانہ ملاکنڈ نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران ولد احمد خان سکنہ گل نرگس پیران کو گرفتار کرکے ملزم سے 415گرام آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر16بجرم11BKPCNSAدرج رجسٹر کیا گیا۔
اور پوسٹ کمانڈر تھانہ کوپر نے ملزم احسان اللہ ولد حضرت گل سکنہ اتمانخیلو کلے کوپر سے 48گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
Quick Links
About Government
Important Links