جناب ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ صاحب ملاکنڈ لیویز حامد الرحمان ،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اینڈدرگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویزکے جاری ڈرگ فری ملاکنڈ اپریشن کے سلسلے میں آج انچارج چوکی آماندرہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم گل محمد ولد وزیر محمد سکنہ آماندرہ بدوران گشت ڈیوٹی میں تلاشی کے دوران 350 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مراسلہ تحریرکرکے تھانہ آلہ ڈھنڈ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا اور اسی طرح پوسٹ کمانڈر تھانہ کوپر نے دوران ایریا گشت ڈیوٹی کے دوران ملزم جواد خان ولد محمدشاہ سکنہ بدرگہ سے تلاشی کے دوران 85گرام آئس برامد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ کوپر میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ نے دوران ناکہ بندی ملزم رفیق ولد محمد زرین سکنہ چکدرہ سے تلاشی کے دوران 45گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ سخاکوٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
اسی طرح انچارج چوکی گھڑی عثمانی خیل نے کاروائی کرتے ہوئے دوران ایریا گشت ملزم لیاقت شاہ ولد زیور شاہ سکنہ میراعظم بانڈہ ہریانکوٹ سے دوران تلاشی 145گرام آئس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مراسلہ تحریرکرکے تھانہ شاہ حسین شہید درگئی میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
Quick Links
About Government
Important Links