ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمان،اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ، درگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویزکے جاری ڈرگ فری ملاکنڈ اپریشن اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں آج تھانہ قلنگی کے حدود میں شروفساد کے نسبت مقدمہ درج رجسٹر ہوکر سردست انچارج تھانہ قلنگی نے ملزمان امداد اللہ ولد بشیر خان ،بشیر خان ولد شیرحاتم ساکنان محلہ اسماعیل خیل طوطہ کان کو گرفتارکرکے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسی طرح پوسٹ کمانڈر تھانہ تھانہ نے منشیات فروش علی محمدخانپور سکنہ محلہ کس باغونہ تھانہ کو گرفتار کرکے ملزم سے 36گرام آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ تھانہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابراھیم خان ولد شیر بھادر سکنہ گھڑی عثمان خیل رقبہ درگئی سے 35 گرام ہیروئن برامد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ سخاکوٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ اورپوسٹ کمانڈر تھانہ درگئی نے ملزم عباس خان ولد سعید باز سکنہ خرکے درگئی سے 1عدد پستول بمعہ 10دانہ کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ درگئ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
پوسٹ کمانڈر تھانہ پلئی نےقتل مقدمہ میں مطلوب ملزم سبحان اللہ ولد فلک ناز سکنہ شیر خانہ پلئی کو گرفتار کیا گیا ۔اور اسی طرح خطرناک روپوش ملزم حضرت بلال ولد گل محمد سکنہ پلئی پر چھاپہ زنی کے دوران ملزم نے نفری پر فائرنگ بھی کی ۔ملزم کو بزریعہ نفری قابو کرکے گرفتا ر کیا گیا۔اور ملزم سے 1پستول قبضہ پولیس کی گئی اور ملزم کے خلاف تھانہ پلئی میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Quick Links
About Government
Important Links